اسکینڈے نیوین نیوز اردو

قیصر احمد شیخ کی شارجہ کانفرنس میں شمولیت سراہا گیا
قیصر احمد شیخ کی شارجہ کانفرنس میں شمولیت سراہا گیا

ٹکرز برائے الیکٹرانک

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

میڈیا حکومتِ پاکستان،

بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد

اسلام آباد: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی شارجہ میں ہونے والی 29ویں ورلڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کو عالمی

سطح پر سراہا گیا ہے۔ ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز (WAIPA) نے وزیر کی شمولیت کو قابل تعریف

قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تجاویز نے عالمی سرمایہ کاری کے مکالمے کو نئی جہت دی۔

کانفرنس ’انویسٹ ان شارجہ‘ کے عنوان سے منعقد ہوئی، جس میں وزیرِ سرمایہ کاری کی بصیرت اور مہارت نے سیشن کی

اہمیت کو بڑھایا اور عالمی سرمایہ کاری کے مستقبل پر بامقصد بحث کو آگے بڑھایا۔ WAIPA کے خط کے مطابق وفاقی وزیر کی

شرکت نے نہ صرف کانفرنس کے مقاصد کو مضبوط کیا بلکہ عالمی ایجنڈے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

WAIPA کے CEO اسماعیل ایرساہین نے کہا کہ قیصر احمد شیخ کے فعال کردار نے WAIPA کے مشن کو مزید مضبوط کیا اور ان

کی مہارت اور وابستگی کو عالمی سامعین نے سراہا۔ 30ویں سالگرہ کے موقع پر وزیرِ سرمایہ کاری کی شمولیت کو عالمی

سطح پر نمایاں طور پر پذیرائی ملی۔

اس موقع پر WAIPA نے کہا کہ ’انویسٹمنٹ فار گڈ‘ مشن کے تحت پاکستان کے ساتھ تعاون مستقبل میں جاری رہے گا، اور بورڈ

آف انویسٹمنٹ بھی وفاقی وزیر کی قیادت میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

یہ موقع پاکستان کی عالمی سرمایہ کاری کی ساکھ کو بڑھانے اور ملک میں نئی سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے کا ایک

اہم قدم ہے۔