اسکینڈے نیوین نیوز اردو

صدر زرداری کا فن لینڈ کے یومِ آزادی پر خصوصی پیغام
صدر زرداری کا فن لینڈ کے یومِ آزادی پر خصوصی پیغام

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اختر خان


ایس این این اردو


اسلام آباد

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے فن لینڈ کے 108ویں یومِ آزادی کے موقع پر فن لینڈ کی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں صدر زرداری نے فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹَب اور فن لینڈ کے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان

فن لینڈ کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور فن لینڈ جمہوری اصولوں، تکثیریت اور باہمی احترام پر مبنی یکساں سوچ رکھتے ہیں، جو

دونوں ممالک کو عالمی سطح پر ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ فن لینڈ دنیا بھر میں تعلیم، تحقیق اور جدت کے شعبوں میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اسی وجہ سے فن لینڈ

مسلسل آٹھ سال سے ’گلوبل ہیپی نیس انڈیکس‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کر رہا ہے، جو اس کے عوام کی تخلیقی صلاحیتوں،

استحکام اور مضبوط معاشرتی نظام کی علامت ہے۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان تجارت، تعلیم، گرین ٹرانزیشن، ڈیجیٹلائزیشن، مائننگ اور ٹیلی کام سمیت مختلف شعبوں

میں فن لینڈ کے ساتھ مزید تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان اور فن لینڈ عالمی امور پر ہمیشہ کی طرح قریبی ہم آہنگی کے ساتھ کام

کرتے رہیں گے اور دونوں ممالک مستقبل میں بھی ایک مضبوط شراکت داری کو آگے بڑھائیں گے۔

آخر میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان فن لینڈ کے ساتھ اپنے سیاسی، اقتصادی اور تجارتی روابط میں مزید بہتری کے لیے پُرعزم ہے۔

مزید عالمی سیاسی اپڈیٹس کے لیے یہ خبر بھی پڑھیں۔