اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پنجاب پولیس کی طلباء و طالبات کے لیے ٹریفک و منشیات آگاہی
پنجاب پولیس کی طلباء و طالبات کے لیے ٹریفک و منشیات آگاہی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالد چوغطہ


ایس این این نیوز اردو

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن “محفوظ پنجاب” کے تحت ڈی پی او فراز احمد نے بابا گورونانک یونیورسٹی کا

دورہ کیا اور طلباء و طالبات کو صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس کی چوتھی ترمیم، نئے ٹریفک قوانین اور منشیات کے خطرات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او نے تمام طلباء و طالبات کو ملٹی میڈیا بریفنگ دی، جس میں ڈرائیونگ لائسنس، ہیلمٹ کے استعمال،

اوور سپیڈنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کے نفاذ کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ علاوہ ازیں طلباء و طالبات کو

منشیات فروشی اور نشہ آور اشیاء کے خطرات سے محفوظ رہنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

ڈی پی او فراز احمد نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانا اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا پولیس

کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رکھے گی اور

یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون سے طلباء و طالبات کے لیے موبائل وین کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو بھی آسان بنایا جائے گا۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار مبشر طارق، پروفیسر کفیل احمد (ہیڈ آف نیچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی) اور دیگر پروفیسرز

کے ساتھ طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔

دریں اثنا، ایس پی انویسٹی گیشن حنا نیک بخت نے حراء ایجوکیشن سسٹم کے سالانہ سپورٹس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے

طالبات و انتظامیہ کو ٹریفک قوانین کے نئے رولز کے بارے میں آگاہ کیا اور ایک ٹریفک آگاہی واک بھی کرائی۔ حراء ایجوکیشن

سسٹم کی جانب سے ایس پی انویسٹی گیشن کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور پرنسپل قیصر عرفان چوہدری سمیت دیگر انتظامیہ کے افراد بھی تقریب میں موجود تھے۔ طلباء و

طالبات اور یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈی پی او اور پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید خبریں پڑھیں: