اسکینڈے نیوین نیوز اردو

عاصم منیر چیف آف آرمی اور چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر
عاصم منیر چیف آف آرمی اور چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان

ایس این این نیوز اردو

اسلام آباد:


وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی

کی سمری منظوری دے کر ایوانِ صدر بھجوا دی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔ یہ تعیناتی پانچ

سال کے لیے کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو

سال کی توسیع کی بھی منظوری دے دی ہے۔ نئی توسیع کا اطلاق مارچ 2026 میں ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت پوری ہونے کے بعد ہوگا۔

پاکستان آرمی کی تازہ ترین اپ ڈیٹس