خالد چوغطہ
ایس این این نیوز اردو
ننکانہ صاحب میں قومی انسداد پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے، جو 18 دسمبر تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں
ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کی زیر صدارت ڈی سی کمیٹی روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ پولیس پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ
پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی اب بھی ایک بڑا خطرہ ہے، اس لیے ہر بچے کو حفاظتی قطرے پلانا انتہائی ضروری ہے۔
ڈی سی نے مزید کہا کہ:
- پولیو مہم کے دوران مسڈ چلڈرن کی کوریج پر خصوصی توجہ دی جائے
- تمام ادارے مہم کو مؤثر بنانے کے لیے بھرپور وسائل استعمال کریں
- ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ویکسینیشن کے خصوصی انتظامات کیے جائیں
- ٹرانزٹ پوائنٹس پر موبائل آبادیوں کیلئے خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خامیاں دور کرکے وائرس کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے، اور تمام پولیو کیمپس سٹینڈرڈ کے مطابق ہونے چاہئیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر روحیل اختر نے اجلاس کو بریف کیا کہ:
- مہم کے دوران 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
- پولیو ٹیموں کی ٹریننگ جاری ہے
- مہم میں 1198 پولیو ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی
ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسداد پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنا کر اس خطرناک وائرس کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
