اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ڈیرہ غازی خان پولیس اور واپڈا کی لڑائی، علاقہ تاریکی
پنجاب میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت، عوام کو الرٹ جاری

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اسامہ زاہد


بیورو چیف ساوتھ ایسٹ ایشیا

ایس این این اردو

ڈیرہ غازی خان کے علاقے شاہ صدر دین میں پولیس اور واپڈا کے درمیان ایک انوکھا اور فلمی جھگڑا اس وقت شروع ہوگیا جب

پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پکڑی جو کہ ایک واپڈا اہلکار استعمال کر رہا تھا۔

واقعہ یہاں سے آگے بڑھا کہ واپڈا کے عملے نے غصّے میں آ کر تھانے کی بجلی ہی کاٹ دی۔ اس پر پولیس نے ردعمل دیتے ہوئے بجلی

بند کرنے والے واپڈا ملازم کو حراست میں لے لیا۔

معاملہ مزید بگڑ گیا تو واپڈا کے عملے نے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے پورا گرڈ اسٹیشن ہی بند کر دیا، جس کے باعث پورا علاقہ

تاریکی میں ڈوب گیا اور شہری شدید پریشان ہو گئے۔

صورتحال اس وقت قابو میں آئی جب ڈی ایس پی صدر اور ایس ڈی او واپڈا نے فوری مداخلت کی۔ دونوں محکموں کے افسران

نے بیٹھ کر معاملات طے کیے، جس کے بعد:

  • پولیس نے گرفتار واپڈا ملازم کو چھوڑ دیا
  • واپڈا نے تھانے اور علاقے کی بجلی بحال کر دی

یہ پورا واقعہ کسی فلمی سین سے کم نہیں تھا، جس نے نہ صرف اہلکاروں بلکہ پورے علاقے کو ایک عرصے تک بے چینی میں مبتلا رکھا۔