اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پنجاب نے 48 گھنٹوں میں زمین کے 1005 کیس نمٹا دیے
پنجاب نے 48 گھنٹوں میں زمین کے 1005 کیس نمٹا دیے

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر


تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ


ایس این این نیوز اردو

پنجاب حکومت نے صوبے میں برسوں سے زیرِ التوا ناجائز قبضے کے کیسز کے حل میں تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔ صرف 48

گھنٹوں میں 1005 زمینوں کے کیس نمٹا کر اصل مالکان کو اُن کا حق واپس لوٹا دیا گیا۔

غاصبوں کا دور ختم اب قبضہ صرف اُس کا جس کی ملکیت ہو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کی گئی خصوصی مہم کے تحت دو دن کے اندر وہ کیس نمٹا دیے گئے جن

کے فیصلے کے لیے متاثرہ خاندان برسوں سے عدالتوں کے چکر لگا رہے تھے۔

اہم نکات اور فیصلے:

1005 زمینوں کے کیس 48 گھنٹوں میں حل


ہزاروں متاثرہ افراد کو سالوں بعد اپنی ملکیت کا قبضہ واپس مل گیا۔

پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پر اہم اجلاس


وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ لی اور نئے آرڈیننس پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ کا لائیو ڈیش بورڈ کے ذریعے براہِ راست مانیٹرنگ


مریم نواز شریف خود تمام کیسز کی رفتار اور عمل درآمد کی نگرانی کر رہی ہیں۔

خواتین کے کیسز کو اولین ترجیح


پنجاب میں خواتین کی زمینوں اور جائیداد سے متعلق مقدمات فوری نمٹانے کا فیصلہ۔

فیصلہ ہوتے ہی قبضہ کوئی تاخیر نہیں


وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت جاری کی:


“زمین کے کیس کا فیصلہ کاغذ پر نہیں، اصل قبضہ زمین پر نظر آنا چاہیے۔”

پنجاب کی ہر زمین اصل مالک کو واپس ملے گی


مریم نواز شریف نے کہا:


“ہر مرلے، ہر کنال اور ہر ایکڑ پر صرف اصل مالک کا قبضہ ہوگا۔ کوئی سفارش، کوئی تاخیر، کوئی رعایت نہیں۔”

عوام کے لیے اہم اعلان:

اگر کسی شخص کی زمین یا پراپرٹی پر ناجائز قبضہ ہے، تو وہ اپنے ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست جمع کرائے۔ مریم نواز

شریف کے مطابق:

“دنوں میں فیصلہ ہوگا۔ اصل مالک کو زمین کا قبضہ فوراً دیا جائے گا۔”