اسکینڈے نیوین نیوز اردو

یو اے ای نے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کے ویزے روک دیے
یو اے ای نے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کے ویزے روک دیے

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رفعت کوثر

ایس این این اردو

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے مڈل ایسٹ میں جرائم اور بھیک مانگنے کے واقعات کی وجہ سے یو اے ای نے

پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ اب صرف سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹس پر ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران بتایا کہ سعودی

عرب اور متحدہ عرب امارات دونوں پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی لگانے کے قریب تھے،

لیکن آخری لمحے میں یہ فیصلہ ملتوی کیا گیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ:

“اگر پابندی عائد کر دی گئی تو اسے ختم کرانا بہت مشکل ہوگا۔”

یہ اقدام پاکستانی شہریوں کے لیے مڈل ایسٹ میں سفر اور روزگار کے مواقع پر سنگین اثر ڈال سکتا ہے۔