Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
رپورٹ: محمد عدنان دانی
ڈپٹی بیورو چیف، شیخوپورہ
فاروق آباد (شیخوپورہ) کے گورو نانک پورہ کے علاقے میں سرگودھا روڈ پر ایک دلخراش روڈ ایکسیڈنٹ پیش آیا، جس میں تیز رفتار موٹر سائیکل اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کو کال موصول ہوتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق
شخص کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ سجاد ولد انور، سکنہ ڈیرہ حاجیاں والا کے طور پر کی گئی ہے۔ حکام
کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
