شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان،
ایس این این نیوز اردو
اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے کے ویزا سیکشن میں پاکستانی شہریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر شدید

افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ روزانہ تقریباً چار سو پاکستانی ویزا انٹرویو کے لیے وہاں پہنچتے ہیں، مگر ان کے ساتھ جس طرزِ
عمل کا سامنا ہوتا ہے، وہ نہایت مایوس کن ہے۔
بچے، خواتین، بزرگ اور بیمار افراد سمیت تمام درخواست گزاروں کو ایک ہی لمبی قطار میں گھنٹوں کھڑا رہنا پڑتا ہے، جبکہ
اس دوران بنیادی سہولتیں بھی فراہم نہیں کی جاتیں۔
مزید یہ کہ انٹرویو کے دوران شہریوں کی دستاویزات اور جوابات کو وہ سنجیدگی اور اہمیت نہیں دی جاتی جو دی جانی
چاہیے۔ اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ فیصلوں میں درخواست گزار کے اصل پروفائل سے زیادہ سفارتخانے کی داخلی ترجیحات کا اثر دکھائی دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ صورتحال پاکستانی شہریوں کے لیے تکلیف دہ ہے، اور اس کی ایک بڑی وجہ ہماری حکومتوں کی کمزور
سفارتی حکمت عملی ہے۔ اگر ریاست بیرون ملک سفارتخانوں کے سامنے پاکستانی شہریوں کے حقوق اور وقار کے لیے مضبوط
مؤقف اپنائے تو اس رویے میں فوری بہتری لائی جا سکتی ہے۔
