اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پنجاب میں خراب کارکردگی پر سخت کارروائی کا فیصلہ
پنجاب میں خراب کارکردگی پر سخت کارروائی کا فیصلہ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر

تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ،

ایس این این اردو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واضح اعلان کیا ہے کہ صوبے میں کمزور کارکردگی، غفلت یا لاپرواہی دکھانے والوں کو

کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے پنجاب بھر میں گورننس اور صفائی کے انتظامات کی نگرانی مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرز کے KPIs کی سخت جانچ

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کے لئے مقرر کردہ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز (KPIs) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔


وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے ہر ضلع میں گورننس کے معیار کی خفیہ نگرانی کے لئے خصوصی ٹیمیں بھی بھیجی جائیں گی۔

صفائی کے ناقص ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صفائی کے ناقص کام پر ’ستھرا پنجاب‘ کے نجی ٹھیکیداروں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص

کارکردگی پر فوری کارروائی ہوگی۔


وزیراعلیٰ نے بعض شہروں میں صفائی کی خراب صورتحال پر شدید ناراضی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ غیر معیاری کام کرنے

والے ٹھیکیداروں کی ادائیگیاں فوراً روک دی جائیں۔


حکومت صفائی کے کنٹریکٹس دوبارہ دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنرز کو سخت سرزنش

آوارہ کتوں کے کاٹنے اور کھلے مین ہولز میں گر کر ہونے والی ہلاکتوں پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے سخت بازپرس کی گئی۔


کچھ سرکاری اسپتالوں میں مفت ادویات کی عدم فراہمی پر بھی وزیراعلیٰ نے سخت نوٹس لیا۔

پنجاب بھر کے لئے صفائی سے متعلق اہم احکامات

وزیراعلیٰ نے صوبے میں صفائی کا معیار بہتر بنانے کے لئے درج ذیل ہدایات جاری کیں:

  • کوڑے دان روزانہ دھوئے جائیں
  • ویسٹ انکلوژرز تعمیر کیے جائیں اور اردگرد چاردیواری بنائی جائے
  • پارکنگ ایریاز، بس اسٹینڈز اور تمام پبلک مقامات کی بہترین صفائی
  • تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے 24/7 سی سی ٹی وی مانیٹرنگ
  • آمدورفت میں رکاوٹ بننے والی ریڑھیاں فوراً ہٹائی جائیں
  • مارکیٹ انتظامیہ سے تحریری ضمانت لی جائے
  • سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری گرفتاری کی ہدایت

شہری علاقوں کے لئے انتظامی اقدامات

  • شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کی صفائی
  • گرین بیلٹس کی مرمت اور شجرکاری
  • ضلعی الیکٹرک بسوں کی باقاعدہ دیکھ بھال
  • لٹکتے خطرناک بجلی کے تاروں کی فوری مرمت
  • تمام سڑکوں پر لین مارکنگ
  • اسسٹنٹ کمشنرز کو موقع پر موجود رہ کر براہ راست نگرانی کا حکم

اضافی اہم احکامات

  • ڈپٹی کمشنرز کو ویجی لینس ٹیمیں بنانے کی ہدایت
  • مساجد کے وضوخانے کا پانی شجرکاری کے لیے استعمال کیا جائے
  • نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں صفائی، مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس یقینی بنائی جائیں
  • ہدایت نہ ماننے والی سوسائٹیز پر جرمانے کی تجویز
  • واٹر فلٹریشن پلانٹس کی صفائی
  • پبلک ٹوائلٹس کی مستقل صفائی
  • نئے پٹرول پمپس پر چارجنگ اسٹیشن لازمی
  • ہائی ویز کے تمام فیول اسٹیشنز پر صاف ستھرے ٹوائلٹس
  • ہر شہر میں باقاعدہ شجرکاری اور گرین بیلٹس کی بحالی
  • شادی ہالز میں 10 بجے تک اختتام اور ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد

کارکردگی بہتر نہ کرنے والوں کے لیے وارننگ

مسلسل خراب کارکردگی پر ضلعی سربراہان کو تبدیل کیا جائے گا۔
دو وارننگز کے بعد تیسری وارننگ پر ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے اہم ریمارکس

  • فنڈز دینے کے باوجود نتائج نہ آنا افسوسناک ہے
  • عوامی خدمت میں کسی کوتاہی کی گنجائش نہیں
  • پنجاب کو جدید، مؤثر اور اگلے درجے کی گورننس کی ضرورت ہے
  • ’’اختیارات اور فنڈز دیے، اب 100 فیصد نتائج چاہئیں‘‘
  • گندگی کے ڈبوں کا خود گندہ ہونا قابل قبول نہیں
  • کچھ معاملات میں اچھا کام ہوا مگر گورننس مزید بہتر کرنی ہے
  • شہر کو ایسے صاف رکھیں جیسے اپنا گھر ہو
  • برازیل میں درخت کی شاخ کاٹنا بھی جرم ہے، ہمیں بھی ایسا ہی شعور چاہیے
  • فٹ پاتھ دکانوں کے داخلی دروازوں تک بنائے جائیں
  • ٹوٹے فٹ پاتھ اور بغیر رنگ و روغن کے شہر کی شکل بگڑ جاتی ہے
  • ’’سوشل میڈیا سمیت ہر ذریعے سے براہ راست فیڈبیک لے رہی ہوں‘‘
  • 40 سے 50 ارب روپے کی مشینری اور ڈیڑھ لاکھ عملہ ہونے کے باوجود کوڑے کے ڈھیر ناقابل برداشت ہیں