شاہین اقبال طاہر،
تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ
ایس این این اردو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے این ڈی یو وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں پنجاب حکومت کے جاری فلاحی منصوبوں، اصلاحاتی
اقدامات اور گڈگورننس کے وژن سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ نے شرکاء کے تمام سوالات کے جوابات دیے جبکہ وفد نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور فلاحی اقدامات کو سراہا۔
مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:
- آپریشن بنیانِ مرصوص کی کامیابی نے دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔
- پنجاب میں کئی بڑے منصوبے مکمل کرچکے ہیں اور بہت کچھ ہونے والا ہے۔
- وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم مسائل کو جنم دیتی ہے جبکہ احتساب نہ ہو تو پبلک سیکٹر کی کارکردگی صفر رہتی ہے۔
- سیلاب کے دوران لاکھوں افراد اور مویشیوں کو بچایا گیا، بروقت طبی امداد سے وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکا گیا۔
- ماحولیاتی تبدیلی حقیقت ہے، اور اس حوالے سے پنجاب کی کوششوں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ:
- سموگ کنٹرول کے لیے بھرپور کام کیا گیا، سموگ گن اسپرے، فصلوں کی باقیات جلانے پر کنٹرول، زگ زیگ بھٹوں اور ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سے واضح بہتری آئی۔
- ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے کالے دھوئیں کی نشاندہی فوری ممکن ہوئی۔
- میرٹ پر سختی سے عملدرآمد ہو رہا ہے، سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں نہیں کی گئیں۔
- اگر کوئی سفارش ثابت کرے تو استعفیٰ دینے کو بھی تیار ہوں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ:
- پنجاب میں پہلی بار خواتین وزراء، سیکرٹریز، کمشنرز، ڈی سی اور ڈی پی اوز اہم ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔
- پنجاب میں 1650 نئی سڑکوں پر کام جاری ہے، ای ٹینڈرنگ سے اربوں روپے بچائے گئے۔
- روٹی، آٹا اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا۔
- مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد پر آگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ:
- پنجاب میں جدید برن سنٹرز، آرتھوپیڈک اسپتال اور پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنایا جا رہا ہے۔
- ایئر ایمبولینس کے ذریعے درجنوں جانیں بچائی گئیں۔
- بچوں کے لیے ہارٹ سرجری کارڈ پراجیکٹ کے تحت 15 ہزار کارڈ جاری کیے گئے، اور 7 ہزار سرجریز ہو چکیں۔
- زراعت کی مکمل میکانائزیشن کی جا رہی ہے، لائیوسٹاک کے لیے 3 لاکھ مویشی شامل کیے گئے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا:
- تعلیم سب سے بڑی مساوات پیدا کرتی ہے، خواتین اور گھر بیٹھے کام کرنے والی خواتین کے لیے مواقع بڑھائے جا رہے ہیں۔
- نیا صوبہ بنانے سے ملک مزید تقسیم ہوگا۔
- سرمایہ کاروں کے لیے اکنامک زون اور انڈسٹریل اسٹیٹس کھول دیے گئے ہیں۔
- پنجاب میں 2400 میگاواٹ بجلی موجود ہے، یونٹ قیمت 16–17 روپے تک لانے کا ہدف ہے۔
- کھربوں کے منصوبے جاری ہیں مگر کسی قسم کی کرپشن کی شکایت سامنے نہیں آئی۔
- اگلے پانچ سال میں پنجاب کو کرپشن فری صوبہ بنانے کا عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی کردار کشی کے باوجود انہوں نے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھا:
“میرے خلاف جلسوں میں نازیبا زبان استعمال کی گئی، والد کے ساتھ کھڑے ہونے پر جیل بھی جانا پڑا، مگر میں نے کارکردگی سے
جواب دیا۔”
ملاقات کے اختتام پر این ڈی یو وفد کے سربراہ نے بہترین میزبانی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
