اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ننکانہ صاحب عزیز الرحمان پر فائرنگ، ملزمان کی تلاش جاری
ننکانہ صاحب عزیز الرحمان پر فائرنگ، ملزمان کی تلاش جاری

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

ننکانہ صاحب

ایس این این نیوز اردو

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ صدر میں عزیز الرحمان نامی شہری پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ڈی پی او

فراز احمد کی ہدایت پر واقعے کے فوری بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

زخمی شہری کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ سے میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ عزیز الرحمان،

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فرنچائز ہولڈر اور ایک ٹریول ایجنسی کے مالک ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ مانانوالا سے واپسی کے دوران کوروسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے

شہری کو زخمی کیا اور فرار ہو گئے۔ ڈی پی او فراز احمد نے کہا کہ فرار ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔