اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سانگلہ ہل میں سرکاری درخت چوری ناکام، ملزمان گرفتار
سانگلہ ہل میں سرکاری درخت چوری ناکام، ملزمان گرفتار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر


تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ

ایس این این نیوز اردو

سانگلہ ہل میں سرکاری اراضی سے درخت چوری کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کو اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اسامہ امانت نے

چھاپے کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی چک نمبر 46 رب میں اس وقت کی گئی جب اسسٹنٹ کمشنر نے علاقے کا

اچانک دورہ کیا۔

اسامہ امانت کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، جبکہ موقع سے برآمد ہونے والی کاٹی

گئی لکڑی کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری املاک کی چوری ناقابلِ برداشت جرم ہے اور اس قسم کے واقعات کے خلاف سخت

کارروائی جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل کا تحفظ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور درختوں کی غیر

قانونی کٹائی روکنا ماحولیاتی تحفظ کی جانب اہم قدم ہے۔