Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
مظفر اقبال بھٹی
ڈسٹرکٹ رپورٹر
ایس این این نیوز
منڈی بہاؤالدین میں ایف آئی اے نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے چھاپہ مار کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں ایک ریڈ بک کا اشتہاری صفدر بھی شامل ہے، جو 11 سے زائد مقدمات میں
مطلوب تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق صفدر طویل عرصے سے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا حصہ تھا اور مختلف علاقوں
میں نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کے جھانسے میں لوٹتا تھا۔
ایف آئی اے نے کہا کہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
