اسکینڈے نیوین نیوز اردو

طالب علم پر تشدد کا واقعہ، ڈی سی ننکانہ کا فوری ایکشن
شاہ کوٹ: اڈا بلوچنی کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک ہلاک، دو زخمی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالد چوغطہ


ایس این این نیوز اردو

گورنمنٹ ہائی اسکول واربرٹن میں طالب علم پر تشدد کے واقعے نے انتظامیہ کو متحرک کر دیا۔ متاثرہ بچے کی والدہ شکایت لے

کر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کے دفتر پہنچیں، جہاں واقعہ کی تفصیلات سن کر ڈی سی محمد تسلیم اختر راؤ نے فوری نوٹس لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت جاری کی کہ متعلقہ ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے

واضح کیا کہ سرکاری اسکولوں میں “مار نہیں پیار” کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے۔

ڈی سی محمد تسلیم اختر راؤ کا کہنا تھا کہ تشدد میں ملوث اساتذہ اپنا رویہ درست کریں، ورنہ سخت تادیبی کارروائی

including برطرفی—کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی عزت نفس اور تحفظ کسی بھی سمجھوتے سے بالاتر ہے۔