خالد چوغطہ
ایس این این نیوز اردو
ننکانہ صاحب – ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ کاہلواں کا اچانک دورہ کیا اور اسکول
میں تعلیمی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کی حاضری چیک کی اور مختلف کلاس رومز میں جا کر بچوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کیے اور
انہیں لیکچر بھی دیے۔ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ آٹھویں کلاس کی ٹیچر کو کلاس
روم سے غیر حاضر ہونے پر شوکاز نوٹس جبکہ ہیڈ ٹیچر کو جواب طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا اور انتظامی امور بہتر نہ ہونے کی
صورت میں آخری وارننگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کو یقینی بنائے اور کسی بھی قسم کی غفلت
برداشت نہیں کی جائے گی۔ اساتذہ کی غیر حاضری پر سخت ایکشن ہوگا اور تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثنا شرافت، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر روحیل اختر، سی ای او
ضلع کونسل عامر اختر اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
