اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ننکانہ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کا دورہ کر کے جائزہ لیا
ننکانہ: ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کا دورہ کر کے جائزہ لیا

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حکیم جمیل اطہر


ڈپٹی بیورو چیف

ایس این این نیوز اردو،

ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب – وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے تحصیل ہیڈ کوارٹر

ہسپتال شاہکوٹ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، بچہ وارڈ، ڈائلیسس وارڈ، فارمیسی اور خسرہ و روبیلا کیمپ

سمیت ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے

میں معلومات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کو علاج معالجے کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے اور عوام کو

مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں تلخ رویے کی شکایت موصول نہ ہو،

بصورت دیگر سخت کارروائی ہوگی۔

محمد تسلیم اختر راو نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہریوں کو

بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر فوکس کر رہی ہیں۔ حکومت پنجاب علاج معالجے کے لیے خاطر خواہ بجٹ مختص کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسین ضرور لگوائیں۔ یاد رہے کہ خسرہ و روبیلا کی

12 روزہ قومی مہم 29 نومبر تک جاری رہے گی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثنا شرافت، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر روحیل اختر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر

ڈویلپمنٹ حماد یوسف، اور سی او ضلع کونسل عامر اختر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔