اسکینڈے نیوین نیوز اردو

فیصل آباد پولیس مقابلے میں اہلکار شہید، ملزم ہلاک
فیصل آباد: پولیس مقابلے میں اہلکار شہید، ملزم ہلاک

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حکیم جمیل اطہر


ڈپٹی بیورو چیف،

ایس این این نیوز اردو

فیصل آباد سمندری چک 140 میں پولیس اور کالعدم تنظیم کے ایک مشتبہ رکن کے درمیان مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار

شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی، لیکن اس نے فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے دوران ڈرائیور افتخار شہید ہو گیا جبکہ ایک ساتھی اہلکار زخمی ہوا۔ بعد ازاں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے

ملزم کو بھی ہلاک کر دیا۔

موقع پر بھاری نفری تعینات کی گئی اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے آ سکیں۔