بلال حسن بھٹی
نمائندہ اوکاڑہ،
ایس این این نیوز
اوکاڑہ میں 14 سالہ آصف کے مبینہ اغواء کا معاملہ 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں حل کر لیا گیا۔ تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے
بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بچے کو لاہور سے بحفاظت برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق آصف گھر کے باہر 39 ڈی سے اچانک لاپتہ ہو گیا تھا، جس پر والد عطا اللہ کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ
درج کیا گیا۔ مقدمہ کے بعد انسپکٹر غازی اختر خان نے جدید ٹیکنالوجی اور لوکیشن ٹریس سسٹم کی مدد سے تفتیش کا آغاز کیا۔
شارٹ ٹریس کے بعد پولیس ٹیم لاہور پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کیا۔
بچے کی بحفاظت واپسی پر والدین نے اوکاڑہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی تیز رفتار کارروائی کو سراہا۔
ڈسٹرکٹ پولیس اوکاڑہ کے مطابق بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ایسے کیسز میں زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جاتی ہے۔
