شمائلہ اسلم
ایس این این نیوز اردو
بیورو چیف پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں خصوصی طلبہ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ڈویژنل
سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژنل سپورٹس کمیٹی کے اشتراک سے سپیشل چلڈرن سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔
سعید اجمل سپورٹس سٹیڈیم، جھنگ روڈ میں چاروں اضلاع کے خصوصی تعلیمی اداروں کے طلبہ نے اتھلیٹکس مقابلوں میں
حصہ لیا۔ مقابلوں میں شامل ایونٹس میں 30 میٹر ویل چیئر ریس، 50 میٹر ویل چیئر ریس اور 100 میٹر سلو لرنر ریس شامل تھیں۔
کمشنر راجہ جہانگیر انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بچوں کے مقابلے دیکھ کر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم
کیے۔ کمشنر نے خصوصی بچوں میں گھل مل کر ان سے بات چیت کی اور کھیلوں میں حصہ لینے پر انہیں داد دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کرنے والے اساتذہ معاشرے کا بوجھ بانٹ رہے
ہیں، جو آسان کام نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی بچوں سے خصوصی لگاؤ رکھتی ہیں، اسی وجہ سے
فیصل آباد میں جلد سپیشل سنٹر آف ایکسیلینس کا افتتاح کیا جائے گا۔
کمشنر نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت اور ہنرمندی میں اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ ہنرمند افرادی قوت وقت کی شدید ضرورت ہے اور بچوں کو خودمختار بنانے کا ذریعہ بھی۔
آخر میں کمشنر نے سالانہ سپیشل سپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔
