شمائلہ اسلم
ایس این این نیوز اردو
بیورو چیف پاکستان
کراچی:
گلستانِ جوہر کے ایک معروف شادی ہال میں ایک ایسی خاتون پکڑی گئی جو کئی عرصے سے مختلف شادیوں اور ولیموں میں
بغیر دعوت کے باقاعدگی سے شریک ہوتی رہی۔
شادی ہال انتظامیہ کے مطابق خاتون ہر بار تقریب میں مکمل تیار ہو کر پہنچتی تھیں اور ساتھ میں تین بچے اور ایک نوکرانی
بھی ہوتی تھی۔ خاتون معمول کے مطابق لفافے میں پانچ سو روپے رکھ کر دلہا اور دلہن کو پیش کرتیں اور پھر مہمانوں کے
ساتھ آرام سے کھانا کھا کر تقریب سے نکل جاتی تھیں۔
آج کے فنکشن میں ایک ویٹر نے ہال مینیجر کو شکایت کی کہ یہ خاتون تقریباً ہر شادی میں نظر آتی ہیں اور شاید باضابطہ طور
پر مدعو نہیں ہوتیں۔ اس اطلاع پر دلہا اور دلہن کے اہل خانہ سے خاتون کی شناخت کروائی گئی، جنہوں نے انہیں پہچاننے سے صاف انکار کر دیا۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ خاتون مہینے میں تقریباً 30 شادیوں میں اسی طریقے سے شریک ہوتی ہیں، ہر تقریب میں
پانچ سو روپے دینے کے بعد مہمانوں کی طرح کھانا کھا کر واپس چلی جاتی ہیں۔
انتظامیہ نے مزید تحقیقات کے لیے معاملہ مقامی پولیس کے سپرد کر دیا ہے۔
