اسکینڈے نیوین نیوز اردو

فیصل آباد میں جھنگ بازار ہارڈ ویئر دوکان میں آگ بھڑک اٹھی
فیصل آباد میں جھنگ بازار ہارڈ ویئر دوکان میں آگ بھڑک اٹھی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حکیم جمیل اطہر


ڈپٹی بیورو چیف،

ایس این این نیوز اردو

فیصل آباد کے گھنٹہ گھر، جھنگ بازار میں واقع ہارڈ ویئر دوکان کی تیسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کی چھ

گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تیسری منزل مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آ گئی تھی، تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی

نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کولنگ کا عمل شروع کر دیا ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔