اسکینڈے نیوین نیوز اردو

تھانہ دانیوال پولیس مقابلہ، بین اضلاعی ملزم زخمی گرفتار
تھانہ دانیوال پولیس مقابلہ، بین اضلاعی ملزم زخمی گرفتار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالد چوغطہ


ایس این این نیوز اردو

ضلع وہاڑی کے تھانہ دانیوال پولیس اور ملزمان کے درمیان ایک شدید پولیس مقابلے میں ایک بین اضلاعی ملزم زخمی حالت

میں گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت نوید سکنہ 342 ڈبلیو بی دنیا پور کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزم متعدد سنگین مقدمات میں ضلع ملتان، ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ترجمان پولیس

کے مطابق یونیورسٹی چوک، وہاڑی کے قریب ایک مشکوک مہران کار کو روکنے کا اشارہ کیا گیا، جس پر گاڑی میں موجود تین

افراد نے گاڑی چھوڑ کر جنگل کی طرف فرار ہونے کی کوشش کی۔

ملزمان نے گھنے جنگل سے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے خود کا تحفظ کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا، جبکہ دو دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے موقع سے ایک پسٹل اور مہران کار قبضہ میں لے لی ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ دانیوال، فاروق رمضان کے مطابق زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔