اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پاکستان میں عدلیہ پر عوامی تنقید اور شفافیت کی ضرورت
سابق ایڈیشنل کمشنر پولیس کی حراست سے فرار، تین اہلکار گرفتار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں


ایس این این نیوز

پاکستان میں عدالتی نظام پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے، جہاں وکلاء اور ججز کے کردار سے متعلق شدید عوامی تنقید سامنے

آرہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ملک میں چند ہی ججز ایسے ہیں جنہوں نے انصاف کی بالادستی کیلئے مضبوط مثال قائم کی،

جبکہ عدلیہ کے ایک بڑے حصے پر غیر شفاف تقرریوں اور طاقت کے غلط استعمال کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

عوامی حلقوں کا مؤقف ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں تاکہ انصاف کی فراہمی مؤثر اور شفاف طریقے سے

یقینی بنائی جا سکے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جب تک سسٹم میں شفافیت نہیں آئے گی، لوگوں کا عدالتی اداروں پر اعتماد بحال

کرنا ممکن نہیں ہوگا۔