اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ننکانہ میں صفائی آگاہی واک، ڈی سی کا شہریوں سے تعاون
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا، عدالت عالیہ میں ہنگامہ۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حکیم جمیل اطہر


ڈپٹی بیورو چیف،

ایس این این ننکانہ صاحب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں آگاہی واک، شہریوں کو صفائی مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام گوردوارہ جنم استھان

سے تحصیل موڑ تک صفائی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے کی، جبکہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت، ضلعی افسران، سردار سرجیت سنگھ کنول، ستھرا

پنجاب کے افسران و اہلکاران، تاجر برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ آگاہی واک کا مقصد شہریوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے شعور

اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ شہری گلیوں اور بازاروں میں ہرگز کوڑا نہ پھینکیں، کیونکہ صفائی ٹیمیں گھر گھر ویسٹ

کولیکشن کو یقینی بنا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ 19 نومبر تک شہریوں کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ 20 نومبر سے گلیوں یا بازاروں میں کوڑا

پھینکنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور جرمانہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیرا فورس، ایل ڈبلیو ایم سی اور ضلع کونسل کی ٹیمیں ویسٹ پھینکنے والوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں

کریں گی، جبکہ ضلع کو زیرو ویسٹ بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ شہری اپنی گلیوں اور محلوں کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ننکانہ سٹی کے لیے 6 ارب روپے کے خصوصی فنڈز منظور کیے ہیں، جبکہ

ضلع کے دیگر شہروں کی سیوریج سکیمیں بھی حکومت پنجاب نے منظور کر لی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سیوریج کے

مسائل جلد حل کر دیے جائیں گے اور شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔