اسکینڈے نیوین نیوز اردو

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم میں مزید تبدیلی کا فیصلہ
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا، عدالت عالیہ میں ہنگامہ۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اسامہ زاہد


بیورو چیف ساوتھ ایسٹ ایشیا


ایس این این نیوز اردو

ذرائع کے مطابق حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم میں مزید تبدیلیاں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ترمیمی بل

میں اضافی نکات شامل کرنے کے بعد اسے دوبارہ سینیٹ میں بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ان نئی ترامیم کی منظوری وفاقی کابینہ سے حاصل کرے گی، جس کے لیے کابینہ کا ہنگامی اجلاس

طلب کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں سینیٹ کا کل ہونے والا اجلاس بھی آج کے لیے بلا لیا گیا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے 27ویں ترمیم کے قانونی اور سیاسی اثرات پر مزید بحث متوقع ہے۔