Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
حماد کاہلوں
ایس این این نیوز
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر عدلیہ کے کردار پر اہم سوالات اٹھا دیے۔
خط میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ماضی میں اکثر طاقتور طبقات کے ساتھ کھڑی رہی ہے، عوام کے ساتھ نہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے مراسلے میں اعتراف کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی عدالتی پھانسی عدلیہ کی تاریخ کا ناقابلِ
معافی جرم تھی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف ہونے والی کارروائیاں اسی عدالتی رویے کے
تسلسل کا حصہ تھیں۔
ان کے مطابق، عمران خان کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک بھی اسی جبر اور ناانصافی کے تسلسل کی ایک کڑی ہے۔ جسٹس اطہر
من اللہ نے عدلیہ سے خود احتسابی، غیر جانب داری اور عوامی اعتماد کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔
