اسکینڈے نیوین نیوز اردو

منڈی بہاؤالدین میں پولیس کی سرپرائز ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

مظفر اقبال بھٹی


ڈسٹرکٹ رپورٹر منڈی بہاؤالدین


ایس این این نیوز اردو

منڈی بہاؤالدین — ضلع پولیس آفیسر وسیم ریاض خان کی

خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں سرپرائز ناکہ بندی اور سنیپ

چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


پولیس ٹیمیں اہم داخلی و خارجی راستوں پر موجود ہیں جہاں

مشکوک گاڑیوں اور افراد کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس کارروائی کا مقصد امن و امان کی

صورتحال کو برقرار رکھنا، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور

عوام میں تحفظ کا احساس اجاگر کرنا ہے۔


ڈی پی او نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ چیکنگ کے دوران

شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور مشکوک

سرگرمیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔