اسکینڈے نیوین نیوز اردو

لودھراں میں پیرا فورس اہلکاروں کی تاجر سے بدسلوکی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں


ایس این این نیوز

لودھراں — پیرا فورس کے اہلکاروں کی جانب سے ایک مقامی

تاجر کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی کا سنگین واقعہ سامنے آیا

ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اہلکاروں نے واحد سپر اسٹور پر

کارروائی کے دوران تاجر سے نازیبا رویہ اختیار کیا اور مبینہ

طور پر کمپیوٹرائزڈ بل کو پین سے ٹمپر کر کے تاجر کے خلاف

جھوٹا مقدمہ بنانے کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر نے اس واقعے کی ویڈیو اور بل کی

نقول بطور ثبوت حکام کو فراہم کر دی ہیں۔ مقامی تاجروں نے

واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے

کہ واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار

اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ لودھراں شہر کے مرکزی بازار

میں پیش آیا، جہاں اہلکاروں کا رویہ شہریوں کے درمیان

تشویش کا باعث بنا۔ انتظامیہ نے معاملے کی رپورٹ طلب کر لی

ہے جبکہ تاجر برادری نے انصاف نہ ملنے کی صورت میں

احتجاج کی وارننگ دی ہے۔