Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
خالد چوغطہ
ایس این این نیوز اردو
تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے میں ایک طالبہ کو ہراساں کرنے کی شکایت ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے کے بعد ورچوئل ویمن
پولیس اسٹیشن نے فوری ایکشن لیا۔
متاثرہ طالبہ کے والد کے مطابق رکشہ ڈرائیور روزانہ کالج آتے جاتے ان کی بیٹی کو ہراساں کرتا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم فوری
موقع پر پہنچی اور سیف سٹی کی خاتون افسر نے متاثرہ طالبہ سے رابطہ کر کے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔
پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار رکشہ ڈرائیور اس
سے قبل بھی اسی نوعیت کے واقعات میں ملوث رہ چکا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کسی بھی ہراسانی یا ناخوشگوار صورتحال میں فوری طور پر 15 ہیلپ لائن یا ویمن سیفٹی
ایپ کے ذریعے رابطہ کریں۔
