Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شاہین اقبال طاہر
ایس این این اردو
گجرات کے نواحی علاقے جوڑا میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور
ایک شہری شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں محرر چوکی شہزاد، کانسٹیبل عدنان اور شہری عاشق شامل ہیں۔ تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کھاریاں اسپتال
منتقل کر دیا گیا ہے۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش
جاری ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ دہشتگردی سمیت چھ مختلف دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے
کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
