Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شاہین اقبال طاہر
ایس این این اردو
ڈی پی او فراز احمد کی ہدایت پر بابا گورونانک جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے ضلعی پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔
پلان کے مطابق، 2500 سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔ ضلعی پولیس ننکانہ کے علاوہ قصور، شیخوپورہ اور پنجاب
کنسٹیبلری فاروق آباد سے بھی اضافی نفری طلب کی گئی ہے۔
ڈی پی او دفتر میں 24 گھنٹے فعال ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے گوردواروں اور شہر کے
مختلف مقامات کی نگرانی کی جائے گی۔ شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل ٹریفک پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔
ڈی پی او فراز احمد نے کہا کہ سکھ برادری کے مذہبی تہوار کو پرامن بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس موقع پر سیکیورٹی کے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
