Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شاہین اقبال طاہر
ایس این این اردو
تحصیل شاہ کوٹ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں سوئی گیس کی طویل بندش نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق کئی روز سے گیس کی فراہمی معطل ہے، جبکہ محکمہ سوئی نادرن گیس کی جانب سے کوئی واضح وجہ یا شیڈول فراہم نہیں کیا گیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش سے گھریلو امور شدید متاثر ہو رہے ہیں، خاص طور پر کھانا پکانے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ شہریوں نے
حکومت اور محکمہ سوئی گیس سے اپیل کی ہے کہ گیس کی فراہمی کو فوری طور پر بحال کیا جائے اور مقررہ ٹائم ٹیبل پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے
تاکہ عوام کو مزید پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
