اسکینڈے نیوین نیوز اردو

پنجاب میں نئی مسجد کمیٹیاں، آئمہ کرام کے وظائف کی ادائیگی کا...
شاہ-کوٹ-میں-سوئی-گیس-کی-بندش-پر-شہریوں-کا-احتجاج

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر


ایس این این نیوز اردو

پنجاب میں مقامی معززین پر مشتمل مزید مؤثر مسجد مینجمنٹ کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق،


آئمہ کرام کے وظائف کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے مساجد کے نظام کو عوامی امانت بنا دیا ہے۔


اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئمہ کرام کے وظائف کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے لیے فارم کی تیاری آخری مراحل میں ہے،


اور ہر تحصیل آفس میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جا چکے ہیں جہاں آئمہ کرام فارم مینوئل اور ڈیجیٹل دونوں شکلوں میں جمع کرا سکیں گے۔


وظائف کی ادائیگی کا عمل آئندہ چند ہفتوں میں شروع کر دیا جائے گا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے دینی اداروں کی ڈیجیٹل میپنگ مکمل کر لی گئی ہے۔


پنجاب بھر کے 20 ہزار 863 مدارس اور 56 ہزار مساجد کی جیو ٹیکنگ اور نمبرشماری مکمل ہو چکی ہے۔

محکمہ اوقاف کی زیر نگرانی 284 مساجد میں ائمہ کرام فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ دیگر 47 مساجد میں نجی آئمہ کرام امامت کے فرائض انجام

دے رہے ہیں۔
ائمہ کرام کی خدمات کے پیش نظر وظائف میں اضافے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ افغان شہریوں کو املاک کرایہ پر دینے والے 64 افراد گرفتار کر لیے گئے جبکہ


تین فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جن کے افغان باشندوں سے کاروباری تعلقات ثابت ہوئے۔


پنجاب بھر میں 45 ہزار سے زائد مقامات پر چیکنگ کے ذریعے غیر قانونی افغان شہریوں کی نشاندہی کی گئی۔