Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شاہین اقبال طاہر
ایس این این نیوز اردو
اِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ
رانا ریاض (LM)، جو کہ منڈی فیض آباد کے رہائشی اور فیض پور سب ڈویژن میں ڈیوٹی پر مامور تھے، دورانِ ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جامِ شہادت
نوش کر گئے۔
مرحوم اپنے فرائضِ منصبی ادا کرتے ہوئے خدمتِ وطن کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کر گئے۔
ان کی شہادت پر لیسکو ملازمین اور شہریوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
بے شک واپڈا کے محنت کش بھی وطن کی خدمت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔
