اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سیدوالا میں 50 کروڑ سے 12 سڑکوں کی تعمیر کا اعلان
سیدوالا میں 50 کروڑ سے 12 سڑکوں کی تعمیر کا اعلان

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالد چوغطہ


ایس این این نیوز اردو

چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب آغا علی حیدر خان نے اعلان کیا ہے کہ تھانہ سیدوالا کے علاقے میں 50 کروڑ روپے کی

لاگت سے 12 نئی سڑکوں کی تعمیر اسی ماہ شروع کی جائے گی، جو مختلف دیہات کو آپس میں جوڑیں گی۔

منصوبے کے تحت تعمیر ہونے والی اہم سڑکوں میں شامل ہیں:

  • سیدوالا کی تین کلومیٹر کالج روڈ
  • کوٹھی شریف خان سے باجی کے احاطے تک
  • چک نمبر 9/62 کے ہیلتھ سینٹر سے ٹھٹی مراد تک
  • آغا جان کنال سے چک نمبر 15/62 اور 16/69 تک
  • چک نمبر 15/67 سے چک نمبر 14/68 تک
  • سیدوالا سے پنڈی چیری تک 14 کلومیٹر نئی سڑک
  • پنڈی چیری روڈ سے گاؤں میمن تک لنک روڈ
  • بچکی بائی پاس سے چک نمبر 3 تک، پل کمارا سے غلام علی اعواناں تک، اور نچھوڑا ہاشم سے ہیبو بالا تک سڑکیں

آغا علی حیدر خان نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے درجنوں دیہات کا رابطہ شہروں سے آسان ہو جائے گا، جس سے دیہی زندگی میں خوشگوار

تبدیلی اور ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔