اسکینڈے نیوین نیوز اردو

فیصل آباد: پولیس وین اور ٹرک میں تصادم، ایک اہلکار جاں بحق
فیصل آباد: پولیس وین اور ٹرک میں تصادم، ایک اہلکار جاں بحق

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر


ایس این این نیوز اردو

فیصل آباد (تحصیل سمندری): موٹروے کے قریب پولیس کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا۔ ملتان پولیس کا ڈالہ جو لاہور سے ملتان جا رہا تھا، سامنے

سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ایک اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔


ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سمندری منتقل کیا۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق پانچ زخمی اہلکاروں کو حادثے کے فوری بعد ہی اسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔