اسکینڈے نیوین نیوز اردو

فیصل آباد میں ماحولیاتی ٹیم کی کارروائی، بھٹہ مسمار
فیصل آباد میں ماحولیاتی ٹیم کی کارروائی، بھٹہ مسمار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این نیوز اردو

فیصل آباد محکمہ تحفظ ماحول کی کارروائی میں زِگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر قائم ایک بھٹہ مسمار کر دیا گیا۔ ٹیموں نے ضلع بھر میں بھٹوں کا معائنہ

کیا، جبکہ چک 125 ر۔ب سالاروالا چک جھمرہ میں قائم بھٹہ کو بھاری مشینری کی مدد سے گرا دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول عثمان اظہر کے مطابق، حکومت کے انسدادِ سموگ ویژن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ صبح،

شام اور رات کے اوقات میں بھٹوں کی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے اور بغیر زِگ زیگ ٹیکنالوجی کے کوئی بھٹہ چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

محکمہ کی ٹیمیں صنعتی اداروں کی نگرانی بھی کر رہی ہیں۔ سوساں روڈ پر ہاکی اسٹیڈیم کے قریب ایک باربی کیو پوائنٹ کو سکشن ہڈ نصب نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا۔

مزید برآں، محکمہ زراعت توسیع کی ٹیمیں موٹر وے کے اطراف کھیتوں میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے روکنے میں مصروف ہیں، جبکہ

محکمہ شاہرات نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف جرمانے بھی عائد کیے ہیں۔