اسکینڈے نیوین نیوز اردو

لاہور پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف بڑی کارروائیاں

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این نیوز اردو

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر لاہور

پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری

ہے۔ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت رواں سال اب تک 7 ہزار 541

مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

پولیس نے کارروائیوں کے دوران 6 ہزار 782 ریوالور اور پسٹلز،

43 کلاشنکوف، 335 رائفلز، 290 بندوقیں اور ہزاروں گولیاں برآمد کیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ “ڈالہ کلچر کے

ذریعے خوف پھیلانے والے عناصر ہمارے ریڈار پر ہیں، شہر کو

اسلحہ سے پاک، پُرامن اور محفوظ بنانا ہمارا ہدف ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی ہتھیار رکھنے والوں کے خلاف

گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ داخلی و خارجی راستوں پر سخت

چیکنگ اور ہر مشکوک فرد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں پر بھی اسلحہ

کی تلاشی جاری ہے جبکہ ڈولفن فورس، پی آر یو اور پٹرولنگ

ٹیمیں شہر بھر میں ہائی الرٹ ہیں۔

فیصل کامران کے مطابق روزانہ کومبنگ آپریشنز کیے جا رہے ہیں

تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔

مشکوک گاڑیوں، رہائش گاہوں اور افراد کی تفصیلی چیکنگ

بھی جاری ہے۔

ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ افغانی اور غیر قانونی مقیم افراد

کی جانچ پڑتال کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔ شہری خوف و

ہراس پھیلانے والے کسی بھی مشکوک عنصر کی اطلاع فوراً

پولیس کو دیں۔