Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز اردو
اسلام آباد جرمنی کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے
والے درجنوں پاکستانی طلبہ تاحال ویزوں کے منتظر ہیں۔
اکتوبر میں کلاسز کے آغاز کے باوجود ویزے جاری نہ ہونے پر
طلبہ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
متاثرہ طلبہ نے حکومتِ پاکستان اور وزارتِ خارجہ سے اپیل کی
ہے کہ وہ جرمن سفارت خانے سے رابطہ کر کے بروقت ویزوں
کے اجرا کو ممکن بنائیں تاکہ ان کا تعلیمی کیریئر متاثر نہ ہو۔
طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ کئی ماہ سے اپیلیں کر رہے ہیں لیکن اب
تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، جس کے باعث ان کے خواب
اور مستقبل دونوں داؤ پر لگ گئے ہیں۔
