Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شاہین اقبال طاہر
ایس این این اردو
گئی
سب ڈویژن پنواں میں چور دو ٹرانسفارمر چوری کر کے فرار ہو
رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر لائن سپرنٹنڈنٹ محمود احمد نے
بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کا تعاقب شروع کر دیا۔
ملزمان نے محکمہ کی گاڑی کو ٹکر ماری، تاہم اس کے باوجود
انہوں نے پیچھا جاری رکھا۔ آخرکار چور بھکھی کے علاقے میں
گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
چوری شدہ گاڑی سے دو ٹرانسفارمر برآمد ہوئے جنہیں نہایت
مہارت سے چھپایا گیا تھا۔
واقعے کی اطلاع پر ایس ڈی او میاں کاشف پولیس کے ہمراہ
موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی۔
محکمہ واپڈا اور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشتبہ
عناصر پر نظر رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی
فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔
