شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز اردو
اسلام آباد (ایس این این نیوز) — وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کرنے اور ریاستی رِٹ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔
وزارتِ داخلہ کی سفارش پر دی جانے والی اس منظوری کے بعد، ٹی ایل پی کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت کالعدم تنظیموں کی فہرست
میں شامل کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے مطابق، ملک میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ تنظیم کی تمام
سرگرمیوں اور مالی اثاثوں کی نگرانی سختی سے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، ٹی ایل پی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف کارروائی آئندہ چند روز میں شروع کی جائے گی، جبکہ تنظیم کے دفاتر، اکاؤنٹس اور
اشتہاری سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔
