Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شاہین اقبال طاہر
ایس این این نیوز اردو
شاہکوٹ: پولیس رپورٹ کے مطابق اوباش ملزم نے اپنے دو ساتھیوں
کی مدد سے محنت کش کی 14 سالہ بیٹی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا۔
تھانہ سٹی شاہکوٹ نے مغویہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج
کر لیا ہے تاہم تاحال لڑکی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ورثاء نے ڈی پی او
ننکانہ اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
