اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سیف سٹی کا انسدادِ سموگ آپریشن، سخت نگرانی شروع

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

خالد چوغطہ

ایس این این نیوز اردو

لاہور — وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے صوبے بھر میں انسدادِ سموگ آپریشن

شروع کر دیا ہے۔ آلودگی کے تدارک کے لیے خصوصی “اسموگ

سرویلنس ٹیمیں” تشکیل دی گئی ہیں، جو 24 گھنٹے سمارٹ سیف

سٹی سنٹرز سے نگرانی کر رہی ہیں۔

سیف سٹی کے جدید کیمروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے 350 سے

زائد آلودگی پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کی گئی ہے۔ صرف لاہور

میں 85 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور 262 بغیر ترپال تعمیراتی

مٹیریل لے جانے والی ٹرالیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ترجمان کے مطابق، دھواں چھوڑتی گاڑیاں، فیکٹریاں، چمنیاں اور

اینٹوں کے بھٹے بلا امتیاز کارروائی کی زد میں ہیں، اور خلاف ورزی

کرنے والوں کو ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی نہ صرف جرائم کی روک

تھام بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے بھی متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔