شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز اردو
ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ سپلائی میں تعطل کے باعث ہوا،ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول
خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث ٹماٹر کی فصل متاثر ہوئی، عارضی قلت پیدا ہوئی،
افغانستان اور ایران سے ٹماٹر کی درآمد میں عارضی تعطل نے سپلائی پر وقتی دباؤ ڈالا۔ ترجمان
ٹماٹر کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ موسمی تبدیلی، بارشوں اور ٹرانسپورٹ مسائل کا نتیجہ ہے۔
ٹماٹر کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ وقتی ہے، آئندہ ہفتے سپلائی معمول پر آتے ہی کمی متوقع ہے،
سندھ کی فصل نومبر میں اور پنجاب کی فصل اپریل ، مئی میں آنے سے منڈیوں میں ٹماٹر وافر مقدار میں دستیاب ہوں گے۔
پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ روزانہ منڈیوں میں سپلائی کی نگرانی کر رہی ہے۔
ناجائز منافع خوری روکنے اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی ٹیمیں فعال ہیں۔ ترجمان
