شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز
دھواں چھوڑتی، اور بغیر فٹنس سرٹیفیکٹ کے گاڑیوں کے خلاف ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیاں
یکم تا 20 اکتوبر تک لاہور میں مزید ہزاروں گاڑیوں کا معائنہ
دھواں چھوڑنے والی تقریبا 1 ہزار سے زائد گاڑیوں کا چالان جبکہ 500 سے زائد گاڑیاں بند
بغیر فٹنس سرٹیفیکٹ کے چلنے والی 550 سے زائد گاڑیاں بھی بند
اوورلوڈنگ میں ملوث 1600 سے زائد گاڑیوں کے چالان
جاری کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد
خلاف ورزیوں پر 73 گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج جبکہ 63 ڈرائیورز و گاڑی مالکان گرفتار
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی 24 گھنٹے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
سموگ اور دھواں چھوڑتی گاڑیاں ہمارے ماحول کیلئے ناسور بن چکی ہیں۔ بلال اکبر خان
دھواں چھوڑتی اور بغیر فٹنس سرٹیفیکٹ کے چلنے والے گاڑیوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ وزیر ٹرانسپورٹ
سموگ کے تدارک کیلئے ضروری ہے کہ مالکان اپنی گاڑیوں کی بر وقت مرمت کروائیں۔ بلال اکبر خان
تمام اضلاع میں خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیر ٹرانسپورٹ
