Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شاہین اقبال طاہر
ایس این این اردو
اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثناء شرافت نے ننکانہ روڈ پر واقع ایک
سنوکر کلب پر اچانک چھاپہ مار کارروائی کی۔ دورانِ چھاپہ کلب میں
اسکول اوقات کار کے دوران متعدد طلباء کی موجودگی پائی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق، طلباء کے اسکول سے غیرحاضری کے باعث کلب
کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی اور کلب کو فوری طور
پر سیل کر دیا گیا۔
ثناء شرافت نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں کے اوقات میں طلباء کی
غیر ضروری موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ بچوں پر خصوصی
توجہ دیں تاکہ وہ تعلیمی سرگرمیوں سے دور نہ ہوں۔
