اسکینڈے نیوین نیوز اردو

عبدالحکیم میں ٹک ٹاک بناتے نوجوان راوی میں گر گیا
عبدالحکیم میں ٹک ٹاک بناتے نوجوان راوی میں گر گیا

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رفعت کوثر


بیورو چیف ایس این این نیوز اردو

عبدالحکیم باگڑ پل پر ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ایک نوجوان دریائے راوی میں گر گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق نوجوان دوستوں کے ساتھ ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے کے باعث وہ دریا میں جا گرا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122

کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ نوجوان کی تلاش کے لیے دریائی غوطہ خوروں کی مدد لی جا رہی ہے، تاہم تاحال اسے نکالا نہیں جا سکا۔ مقامی افراد

کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اور ریسکیو ٹیم کی مدد میں مصروف ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اہلِ علاقہ نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خطرناک مقامات پر ویڈیوز بنانے سے گریز کریں۔