اسکینڈے نیوین نیوز اردو

تحریک لبیک کا لبیک یا اقصیٰ مارچ پرتشدد

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

محمد ضیاء محی الدین،


نمائندہ راولپنڈی


ایس ایس نیوز اُردو

تحریک لبیک پاکستان (TLP) “لبیک یا اقصیٰ مارچ” فلسطینی عوام

سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالا گیا لیکن پولیس کارروائی کے باعث

پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔

مارچ کا آغاز مسجد رحمت اللّٰہ للمؤمنین سے ہوا جس کی قیادت سعد

حسین رضوی نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم فلسطین کے حق میں آواز

بلند کریں گے خواہ گولیوں یا گرفتاریوں کا سامنا ہو۔”

عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے اچانک شیلنگ اور فائرنگ شروع

کردی جس سے متعدد کارکن زخمی، کچھ جاں بحق اور درجنوں گرفتار ہوئے۔

حکومتی مؤقف ہے کہ مظاہرین نے سڑکیں بلاک کیں اور اہلکاروں پر

پتھراؤ کیا جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔


مذہبی و سیاسی جماعتوں نے اس اقدام کو پرامن احتجاج پر حملہ

قرار دیتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کی۔